10 ستمبر 2014 - 17:24
اسرائیل کے ناقابل شکست ہونے کا طلسم ٹوٹ چکا ہے

پاکستان کے معروف اسکالر نے کہا ہے کہ حماس اور حزب اللہ نے اسرائیل کو شکست دے کر یہ ثابت کر دیا کہ اسرائیل ناقابل شکست نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ثاقب اکبر نے آج ریڈیو تہران کی اردو سروس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینی جماعتیں فلسطین کے سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی تجویز پر متحد ہوجائیں تو اسرائیل، فلسطینیوں پر حملے کرنے کی جرات نہیں کرے گا۔ پاکستان کے معروف دانشور ثاقب اکبر نے کہا کہ غزہ کی جنگ میں پوری دنیا میں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہوئے اور جنگ کے بعد خود اسرائیل میں حکومت کے خلاف ہونے والے مظاہروں نے دکھا دیا کہ اسرائیل کی جارحیت سے پوری دنیا واقف ہوگئي ہے اور اب اسرائيل کے پاس منہ چھپانے کے لئے دنیا میں جگہ نہیں ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے دو روز قبل فلسطینی گروہوں کو تجویز پیش کی تھی کہ وہ متحد ہو جائیں اور ایک قومی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا جائے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲